جنیوا، 5 اگست (یو این آئی) اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق یمن میں سعودی عرب کی قیادت والی اتحادی افواج اور حوثی باغی دونوں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔
ایک طرف اتحادی افواج شہریوں پر جان بوجھ کر
حملے کر رہی ہے تو دوسری طرف حوثی باغی عام لوگوں کو ڈھال کی طرح استعمال کر کے ان کی جان کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق اتحادی افواج نے جان بوجھ کر ایک گھر پر فضائی حملہ کیا، جس میں چار بچوں کی موت ہو گئی۔